Shoq e Deedar by Sukaina Zaidi NovelM80067 Shoq e Deedar (Episode 09)
Shoq e Deedar (Episode 09)
اس ناول کے جملہ حقوق بحقِ مصنفہ سَدز حسن اور میگا ریڈرز ویب سائٹ کے پاس محفوظ ہیں۔
کسی بھی دوسری ویب سائٹ، گروپ یا پیج پر اس ناول کو بغیر اجازت کے پوسٹ کرنا سختی سے منع ہے۔
بغیر اجازت مواد چوری کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اس ناول کو یوٹیوب پر دوبارہ پوسٹ کرنا بھی منع ہے۔
یہ ناول ہمارے یوٹیوب چینل ناولستان پر پہلے ہی پوسٹ کیا جا چکا ہے، جہاں سے مکمل اقساط دیکھی یا سنی جا سکتی ہیں۔
Shoq e Deedar by Sukaina Zaidi
یہ میرا کزن نکلا…اففف یہ ایسے برداشت نہیں ہوتا اب تو کزن نکلا…وفا نے دل میں سوچا…
اچھا تو پھر میں چلتا ہوں…برہان رافیہ بیگم سے بولا…
ایسے کیسے…بیٹھو آج پہلے بار تم تینوں کزن ساتھ کھانا کھانا…رافیہ بیگم بولی اور
تم عون کو جانتے ہو…برہان ڈائنگ ٹیبل پر بیٹھا ہوا بولا…
ہاں وہ میرے بھائی زین کا دوست ہے…تبریز مسکرا کر بولا اور وفا کو دیکھا جو اسے دیکھ کم گھور زیادہ رہی تھی…
وفا کیا ہوا ہماری گڑیا کیوں خاموش ہے…ارمان بولا…
ماموں اسے خاموش ہی رہے دیں ابھی…برہان ہنس کر بولا…
پہلے میں عون کو نہیں پہچانا تھا لیکن جب اسُ نے اپنا نام بتایا عون مصطفیٰ شاہ اور اس کی پڑپڑ زبان نے مجھے یقین کرادیا کہ یہ وفا کا بھائی ہے…تبریز نے ماچس جلائی اور وفا سلکھ بھی گئی…
کیا تم لوگ پہلے مل چکے ہو…ارمان بولا…
بدقسمتی سے…وفا کی زبان پہسلی تو برہان نے گھورا…
ہاں جی ماموں بہت اچھی طرح ملے…تبریز کہاں پیچھے رہنے والا تھا…
یس ماموں…مجھے بہت اچھا لگا جان کر کہ تم ہمارے کزن ہو…برہان مسکرا کر فخریہ انداز میں بولا…
میرے بھائیوں کو ورغلا رہا ہے یہ تو…وفا نے تبریز کو گھورتے ہوئے سوچا اس کے دیکھنے پر تبریز نے آئبرو اچکائی تو وفا نے ہڑبڑا کر نظریں پھیر لی…
اب چائے وفا کے ہاتھ کی ہونی چاہیئے…
جی بلکل صیح کہا مامی…جاؤ وفا چائے بناؤ…پتہ ہے تبریز وفا بہت زبردست چائے بناتی ہے…وفا جاؤ کزن کے لیئے بھی چائے بناؤ….برہان مسکرا کر بولا..
ضرور آخر پہلے بار میرے ہاتھ کی چائے پیئے گے…وفا شیطانی مسکراہٹ کے ساتھ کچن کی طرف جاتے بولی تبریز نے حیرت سے دھوپ چھاؤں جیسی لڑکی کو دیکھا لیکن بیچارا سمجھ نہ سکا…
🌟🌟🌟🌟🌟
وفا کہاں ہے…مصطفیٰ شاہ کو جب وفا کہئی نظر نہ آئی تو تانیہ بیگم سے بولے…
وہ…وہ برہان کے ساتھ ارمان کے گھر گئی ہے کچھ دن رکنے…تانیہ بیگم گھبرا کر بولی…
کیا…کسی کی اجازت سے…فوری بلاو اسے…حمنہ کل ہی آنا چارہی ہے گھر منگنی کی انگھوتی پہنانے اور تاریخ ہفتے کو رکھنے آئی گی…مصطفیٰ شاہ غصے سے بولے…
ک…کیا اتنی جلدی…تانیہ بیگم شاک سے بولی…
تم سے مطلب تیاری کرو کل کی حمنہ موسیٰ سب کل آئے گے منگنی کرنے پھر ہفتے کو تاریخ رکھنے آئے گے کیف کی شادی کے بعد وفا کی شادی…مصطفیٰ شاہ اٹل لہجے میں بولے…
🌟🌟🌟🌟🌟
یہ لے چائے…وفا نے سب کے کپس انہیں دیئے تبدیز کو کپ دے کر وہ سکون سے پرسکون مسکراہٹ کے ساتھ بیٹھی..تبریز نے جو ہی ایک گھونٹ لیا کڑوی چائے زہر کی طرح لگی اور ایکدم دھچکا لگا…
کیا ہوا…ارمان اور برہان فوری بولے…
نہیں کچھ نہیں وہ گ…گرم ہے نہ چائے…تبریز سمبھال کر بولا…
تو آپ ٹھنڈی پیتے ہیں چائے…وفا معصومیت سے بولی…
جیسی بھی پیتا ہوں…لیکن وہ ایسی بلکل نہیں ہوتی…تبریز اب اس کی مسکرا کو سمجھا تھا اس لیئے دانت پیس کر بولا…
ڈیئر کزن…کیسی لگی چائے…وفا معصومیت سے بولی…
بہت زبردست…اتنی اچھی چائے زندگی کبھی نہیں پی…تبریز بامشکل مسکرا کر چبا کر بولا…
دیکھا میں نے بولا تھا وفا بہت اچھی چائے بناتی ہے…برہان کہانی سے لاعلم فخریہ انداز میں بولا…
اففف…بھائی ایسے تارف نہ کریں مجھے شرم آتی ہے…وفا اداکاری کرتے ہوئے بولی تو سب ہنس دیئے…
اوکے میں اپر روم میں جارہی ہو…وفا برہان سے کہتی اپر فوم میں بھاگی جو کہ ارمان نے اس کا الگ روم بنایا تھا…
🌟🌟🌟🌟🌟
تم ایسا کیسے کرسکتے ہو…ماریہ غصے سے بولی…
بے بی لسن ٹو می…موسیٰ کال کر بولا…
واٹ لسن…ہاں تم کیسے وفا سے شادی کرسکتے ہو…ماریہ چلائی…
آواز نیچے رکھو ماریہ…مجھے عورتوں کا چلانا پسند نہیں…موسیٰ غرایا…
سوری…لیکن میں کیا کرو تم خودُ بتاؤ…ماریہ سمبھال کر نرم لہجے میں بولی…
یار کچھ کرتے ہیں صبر کرو…موسیٰ بےفکری سے بولا..
موسیٰ کل تم وفا سے منگنی کرنے آرہے ہو پھر تاریخ اور پھر شادی…اور تم مجھے بول رہے ہو صبر کرو…میں تمہاری شادی وفا سے نہیں ہونے دوگی میں جان سے ماردوگی وفا کو…ماریہ زہنی انداز میں بولی…
خاموش ہو ماریہ…تم پریشان نہ ہو میں سب دیکھ لو گا جاؤ سوجاو بائے…موسیٰ جھنجھلا کر بولا اور کال کاٹ دی…
ڈیم اٹ…کیا عزاب ہے…موسیٰ بالوں میں ہاتھ پھرتا بولا…
🌟🌟🌟🌟🌟
چلو جی میں نکلتا ہو…تبریز سب سے ملتا ہوا بولا…
ہاں چلو میں بھی بس نانو سے ایک بات کرتا باہر آیا…برہان تبریز سے بولا تو وہ سر ہلاتا باہر نکلا…وہ لان میں کھڑا تھا..
شکار خودُ شکار ہونے کے لیئے آگیا…وفا کھڑکی سے تبریز کو دیکھتی بولی جو بلکل اس کی کھڑکی کے نیچے کھڑا سگریٹ پی رہا تھا وفا باتروم میں سے پانی کی بالٹی لائی اور کھڑکی پر رکھ کر نیچے الٹا دی جو ہی پانی تبریز پر گرا وہ اچھل کر رہے گیا…اور اپر وفا کا اسے دیکھ دیکھ کر ہنس کر برا حال ہوگیا…
واٹ دا ہیل…تبریز چلا بھی نہ سکا لیکن اپر وفا کو دیکھا جو اسے زبان چڑا رہی تھی تبریز نے خوانخوار نظروں سے اسے دیکھا تو وفا نے فوری کھڑکی بند کی…
fille stupide
(پاگل لڑکی)تبریز غصے سے بڑبڑایا…
کیا ہوا…او تم یہ پورے گیلے کیوں ہورہے ہو…برہان ارمان کے ساتھ باہر نکلا تو تبریز کو پانی میں گیلا دیکھ کر بولا…
آپ کی بہن نے اپنے کزن کا ویلکم کیا ہے…تبریز ضبط سے مسکرا کر بولا…برہان نے اپر کھڑکی پر دیکھا ارمان نے بھی ایک نظر کھڑکی پر دیکھا اور سمجھ آنے پر قہقہ لگایا…
ماموں یار…تبریز رونے والی شکل کے ساتھ بولا…
سوری یار…وہ یہ اور عون گھر میں بھی ایسی ہی حرکیتے کرتے رہتے ہے…برہان شرمندگی سے بولا…
کوئی بات نہیں…میں ہی ملا تھا نمک والی چائے اور پانی سے بائے کرنے کے لیئے…آخری بات تبریز خودُ سے بولی اور دونوں سے ملتا گاڑی گھر کی طرف بڑھا دی…
🌟🌟🌟🌟🌟
کیا باہر بارش ہوئی ہے…زین لاونج میں بیٹھا تھا تبریز کو دیکھ کر حیرت سے بولا…
باہر دیکھ رہا ہے کہ بارش ہوئی ہے…تبریز سنجدگی سے بولا…
تو کیا بادل صرف آپ پر برسے ہیں…زین نے آئبرو اچکائی…
شیٹ آپ…تبریز تپ کر بولا اور روم کی طرف بڑگیا
تبریز یہ کیا ہوا…حرم بیگم اسے روم میں جاتا دیکھ کر بولی وہ زین کو ڈاٹنے آئی تھی کہ سوجائے ورنہ وہ صبح نہیں اٹھا…
آپ کی بھانجی نے میرا ویلکم کیا تھا…تبریز نے طنز کیا اور روم میں داخل ہوا ہوش میں آتی ہی حرم بیگم بھی اس کے روم میں داخل ہوئی…
تمہاری دوبارہ ملاقات ہوئی اس سے…حرم بیگم بولی…
جی آپ کے بھانجے سے بھی وہ آپ سے ملنا چاہتا ہے…تبریز بولا…
اچھا تم نے سب بتادیا…حرم بیگم آنسو روکتی بولی…
نانو نے سب بتادیا اتفاق سے میں بھی اسُ ہی ٹائم طہاں گیا تھا جب برہان اور وفا آئے تھے…آپ کا بھانجا بہت اچھا ہے لیکن آپ کی بھانجی…توبہ توبہ آئی ہیٹ دیس ٹائپ اوف گالر…تبریز منہ بناتا بولا اسےُ ایسی لڑکیاں زہر لگتی تھی…
🌟🌟🌟🌟🌟
ما…برہان ایکدم روم میں داخل ہوا تانیہ بیگم جو موبائل پر بات جررہی تھی ایکدم گھبرا کر موبائل رکھا…
کس سے بات کررہی تھی…خالہ سے…برہان کے بولنے پر تانیہ بیگم نے شاک سے اسے دیکھا آج تک کسی کو نہیں پتہ تھا کہ ان لوگوں کی ایک خالہ بھی ہے..
کیا ہوا…امی مجھے سب پتہ چل گیا ہے…برہان انُ کے پاس بیٹھ کر بولا…
تمہیں کیسے پتہ…تانیہ بیگم آنسو روکتے بولی…
نانو نے بتایا…تبریز سے ملا میں بہت اچھا لڑکا ہے…برہان مسکرا کر بولا…
ہاں بہت…تانیہ بیگم بھی مسکرائی…
آپ کی بات ہوتی ہے خالہ سے…برہان بولا…
ہاں جب تمہاری نانط کے گھر جاتی تھی تو کال پر بات ہوجاتی تھی پھر اب سب سے چھپ کر اپنے فون سے بات کرلیتی ہو حرم نے ہی تبریز اور زین کی پیکچر بیجھی تھی جبھی جانتی ہوں اور تم لوگوں کی میں پکچرز بیجھتی تھی جبھی تبریز تمہیں جانتا ہے…تانیہ بیگم مسکرا کر بولی…
ہممم…
برہان کل تمہاری حمنہ پھوپھو آرہی ہے…تانیہ بیگم بےچین ہوتے ہوئے بولی…
کیوں…برہان بولا…
موسیٰ کی وفا کے ساتھ منگنی کرنے…تانیہ کے بولنے پر برہان نے حیرت سے انہیں دیکھا…
کیا بول رہی ہے امی…برہان حیرت سے بولا…
تمہارے بابا نے خوڈ ہی رشتہ پکا کردیا اور کل منگنی کے لیئے بلایا نے ہفتے کو تاریخ اور پھر کیف کی شادی کے بعد وفا کی شادی…تانیہ بیگم بولے…
بابا ایسا کیسے کرسکتے ہیں کسی سے نہ پوچھا میں بھائی ہوں اس کا…برہان بولا…
برہان…تانیہ بیگم اسے دیکھتی ہوئی بولی…
جی امی…برہان بولا…
برہان میں نے وفا کی پیدائش پر حرم سے وعدہ کیا تھا کہ وفا کی شادی تبریز سے کروگی…تانیہ بیگم بولی…
جی…اچھا…برہان کو کچھ سمجھ نہ آیا کیا بولے…
بیٹا ایک بار اپنے باپ سے بات کرو پلیز…تانیہ بیگم امید سے بولی…
اچھا میں دیکھتا ہوں…تبریز اچھا لڑکا ہے مجھے بھی پسند ہے…برہان مسکرا کر بولا اور بات کرنے کے لیئے باپ کے پاس چلا پتہ تھا وہ اسٹوڈی روم میں ہوگے…
🌟🌟🌟🌟🌟
بابا مجھے آپ سے بات کرنی ہے…برہان ان کے سامنے بیٹھا ہوا بولا…
بولوں…مصطفیٰ شاہ بولے…
بابا آپ نے کسی سے کچھ نہ پوچھا نہ بتایا بس یہ بتادیا کہ کل منگنی ہے…برہان نے شکوہ کیا…
ہاں یہ ہی صیح ہے تم کل صبح وفا کو گھر لے کر آجانا…مصطفیٰ نے حکم دیا…
بابا پرانی باتیں بھول جائیں…برہان ہچکاتے ہوئے بولا…
کون ہی باتیں…او اچھا تمہاری خالہ کی…مصطفیٰ شاہ طنزیا مسکراہٹ کے ساتھ بولے..
پھوپھو اپنے گھر میں خوش ہیں پھر کیا مسلئہ ہے بابا اسُ بات کو بہت وقت ہوگیا اب ختم کردیں یہ سب…وقت کا کسی کو پتہ نہیں ہوتا آج ہیں کل نہ ہوں…برہان سنجدگی سے بولا…
ٹھیک ہے جاؤ بھول گیا میں سب…مصطفیٰ شاہ بات کو سمجھ کر بولے…
بابا وہ وہ میں ایک بات کرنا چاہتا ہوں…برہان نے اس کے سخی انداز دیکھ کر بات کی…
بولو…
بابا…وہ حرم خالہ کا بیٹا تبریز وہ…وہ پولیس میں ہے ایس پی کی پوسٹ پر…اچھا لڑکا ہے فرانس سے پڑھ کر آیا ہے…برہان بولتے بولتے رکا…
تو کیا کرو…مصطفیٰ شاہ ناسمجھی سے بولے…
بابا مجھے وہ وفا کے لیئے پسند ہے…برہان نے ایک ہی سانس میں بات مکمل کی…
برہان…ایک بات اپنے دماغ میں بیٹھالو کل وفا کی منگنی موسیٰ سے ہے اور شادی بھی اسُ سے ہی ہوگی…میں نے تمہاری خالہ اور طلال کو معاف کیا لیکن شادی میری بہن کے بیٹے موسیٰ سے ہی ہوگی میں پہلے اپنی بہن کی خوشی پوری نہیں کرسکا لیکن یہ خوائش وفا کو اسُ کی بہو بنانے والی ضرور پوری کروگا…مصطفیٰ شاہ اٹل لہجے میں بولا گویا بات ہی ختم کردی..
اور ہاں اپنے خالہ کو منگنی پر نہیں تاریخ پر ضرور بلانا…کل صرف گھر کے لوگ ہوگے…مصطفیٰ شاہ مسکراہٹ کے ساتھ بولے…برہان خاموشی سے اٹھ کر چلاگیا…
🌟🌟🌟🌟🌟
کیا ہوا برہان…تانیہ بیگم گھر پر ہی کھڑی تھی…
ہار گیا میں…امی بابا نہیں مانے…انہیں نے خالہ لوگوں کو معاف تو کردیا لیکن وہ تبریز سے وفا کی شادی نہیں کروانا چاہتے…تاریخ پر خاص بلانے کا بولا ہے خالہ لوگوں کو…برہان ضبط سے بولا اور اپنے روم کی طرف بڑگیا…
🌟🌟🌟🌟🌟
جی جی..سر …اوکے سر میں بس نکلتا ہوں…تبریز نے بول کر موبائل بند کیا اور حرم بیگم کے روم کی طرف بڑھا…
ارے ارے تبریز آو بیٹا…طلال صاحب اسے دیکھ کر بولے…
ماما بابا وہ…
ہاں بولوں بیٹا…حرم بیگم بولی…
ماما بابا میں دو دن کے لیئے کراچی جارہا ہوں مجھے ابھی کال آئی ارجنٹ جانا ہے…سو میں بتانے آیا تھا دو گھنٹے بعد میری فلائٹ ہے صبح کراچی پوچھنا ہے مجھے…تبریز نے آنے والی کال کا بتایا…
او…اچھا ٹھیک ہے جاؤ…طلال صاحب مسکرا کر بولے انہیں اپنے بیٹے پر فخر تھا…
آو میں تمہاری پیکنگ کردیتی ہوں…حرم بیگم تبریز کے ساتھ اس کی پیکنگ کرنے چلی گئی..
🌟🌟🌟🌟🌟
آ…زین تم اس کالج کی طرف لے لو…عون موبائل یوز کرتا زین کے برابر میں بیٹھا زین سے بولا جو ڈرائیونگ کررہا تھا عون اپنے گاڑی زین کے گھر چھوڑ آیا تھا وہ عون کو زین سے کام تھا وہ اسُ کے گھر گیا تھا تو زین نے عون سے بولا ایک ہی گاڑی پر چلتے ہیں واپسی پر عون اس کے گھر سے اپنے گاڑی لے لے ان لوگوں کی آج ایک ہی کلاس تھی…
کیوں بے…تجھے گالرز کالج سے کیا کام…زین حیرت سے بولا دونوں کو ہی نہیں پتہ تھا کہ وہ دونوں کزنز ہیں…
یار وہ میری کزن ہے نہ پھوپھو کی بیٹی اسے کالج سے لینا ہے بابا نے بولا ہے اسُ کا بھائی کام سے گیا ہوا ہے آج میری بہن سے منگنی ہے اسُ کی تو سب یہاں آئے گے اس لیئے اسُ کی بہن کو میں لیتا ہوا اپنے گھر چلا جاؤ تاکہ وہ لڑکیوں کہ ساتھ وفا کو تیار کردے…عون نے تفصیل بتائی…زین نے سوچا چلو اس ہی بہانے شوقِ دیدارِ یار ہوجائے…
🌟🌟🌟🌟🌟
بھائی بابا زیسا کیسے کرسکتے ہے…برہان اسے صبح لینے دوپہر میں لینا آیا تو سب کو بتایا جو مصطفیٰ نے کیا وفا کی منگنی کا وفا کا تو سن کر رو رو کر برا حال ہوگیا تھا…
میری جان میں کیا کرو…برہان بےبسی سے بولا باپ کا اسے پتہ تھا وہ ایک بار بولتے تھے اور وہ ہی کرتے تھے چاہئے پھر کسی کی جان جائے…
میں موسیٰ سے شادی نہیں کروگی…وفا ارمان سے چپکی بولی…
بس بچے…ارمان کو کچھ سمجھ ہی نہیں آرہا تھا ایک طرف بھانجی تھی تو دوسری طرف بہن کا گھر اگر کچھ بولتا تو مصطفیٰ کھڑے کھڑے بہن کو طلاق دے دیتے…
چلو وفا دیر ہورہی ہے…برہان بولا…
بھائی…وفا نے امید سے برہان کو دیکھا…
پلیز وفا میں ویسے ہی بہت ٹینشن میں ہوں…برہان بےبسی سے بولا تو وفا کو ناچار مانا ہی پڑھا…
🌟🌟🌟🌟🌟
یہ..یہ تمہاری کزن ہے زین شاک سا بولا…
ہاں کیوں…عون نے مشکوک نظروں سے اسے دیکھا…
ایسے ہی…میری کزن اس کی دوست ہے اس لیئے بہت باتیں کرتی ہے…زین سمبھال کر آیت اور جنت کی طرف اشارہ کرتا ہوا بولا…
او اچھا…تم بھی اپنے کزن کو لے لو ساتھ ہی چلتے ہیں…عون بولا اور جنت کو اشارہ کیا…
ہاں ٹھیک کہا…لو آگئی…
اسلام و علیکم زین بھائی آپ یہاں…آیت زین کو دیکھ کر بولی جنت جو آیت کے پیچھے آرہی تھی عون کو دیکھ کر لیکن زین کو عون کے ساتھ دیعھ کر بری طرح چونکی…
وعلیکم سلام…ہاں یہ…تمہاری دوست میرے دوست کی کزن ہے…یہ اسے لینے آیا تھا اس کی گاڑی ہمارے گھر ہے اگر یہ گاڑی ہمارے گھر سے لیتا واپس آتا ادھر تی ایک تو ٹائم بہت لگتا دوسرا الٹا آنا پڑتا…زین نے جنت کو دیکھتے آیت کو جواب دیا…
چلیں آیت آجاؤ تم بھی…زین بولا اور ڈرائیونگ سیٹ سمبھالی ناچار جنت کو بھی بیٹھنا پڑھا وہ ابھی بھی بہت ڈری ہوئی تھی…
ویسے آج تمہارے بھائی نہیں آئے جنت…گاڑی میں بیٹھی آیت جنت سے بولی…
نہیں وہ آج انُ کی مٹنگ تھی اور رات بھائی کی منگنی…جنت آہستے سے بولی اسُ کا دھیمہ لہجہ بولنے کا انداز چہرہ پر معصومیت زین کو بہت پسند تھی زین بیک مرر سے دیکھ رہا تھا اور زین کی نظروں سے جنت بہت گھبرا رہی تھی…
انشااللہ تمہیں جلد ہی جنت زین طلال شاہ بناوگا…زین بڑبڑایا…
اور اگر کسی نے بیچ میں پنگا کیا تو اٹھا کر لے جاؤگا تمہیں…زین نے دل میں فیصلہ کیا..
🌟🌟🌟🌟🌟
گھر ہلکہ پھلک سجا ہوا تھا رات کا وقت ہوگیا تھا برہان شاہ ذر مشعل عون چاروں بہت سیریس دیکھ رہی تھے جیسے کوئی بھی خوش نہ ہو تانیہ بیگم چہرہ پر جھوٹی مسکان سجائے سب سے مل رہی تھی صرف گھر کے ہی لوگ تھے موسیٰ ویسے ہی بہت ہینڈسم تھا اور آج بلیک شلوار قمیض گوری رنگت پر غصب ڈھا رہی تھی وفا اسُ کے برابر میں بیٹھی تھی گولڈن فروک اور چوڑی دار چہرہ پر ہلکہ سا میک آپ رونے کی وجہ سے آنکھیں اور ناک ویسے ہی لال ہورہے تھے گوری رنگت اس وقت لال ہورہی تھی اور دونوں ہی ساتھ بیٹھے اچھے لگ رہے تھے…ماریہ کی بھی آنکھیں سرخ ہورہی تھی اور اس بات کی علامت تھی کہ وہ پوری رات روتی رہی ہے وہ زہر نظروں سے وفا کو دیکھ رہی تھی…
چلو بیٹا انگوٹھی پہناؤ…حمنہ بیگم نے موسیٰ کو گولڈ کی رنگ دی تو موسیٰ نے ہاتھ وفا کے سامنے کیا وفا نے ایک نظر امید سے برہان اور شاہ ذر کو دیکھ دونوں نے ہی نظریں چرائی پھر وفا نے فیصلہ کیا ایسا تو ایسا ہی صیح وفا نے اپنا ہاتھ موسیٰ کے ہاتھ میں رکھ دیا موسیٰ نے مسکرا کر انگھوٹی وفا کو پہنائی یہ منظر بڑھے ضبط سے ماریہ نے دیکھا…پھر تانیہ بیگم نے انگھوٹی وفا کو دی تو وفا نے فوری مسکرا کر موسیٰ کے ہاتھ میں پہنا دی جیسے وہ اب راضی ہوگئ ہو اس شادی سے موسیٰ نے مسکرا کر انگھوٹی پہنی ماریہ کو انِ دونوں کی مسکراہٹ سے ایسا لگ رہا تھا جیسے دونوں اس کا مذاق بنارہے ہو وہ جلدی سے ویہاں سے بھاگتی اپنے روم میں بند ہوگئی…
کیف اور ماہم کی شادی کل سے شروع تھی اور اب سب اسُ پر بات کررہے تھے وفا موسیٰ کے ساتھ ہی بیٹھی تھی تینوں بھائی لاطالق سے بیٹھے تھے…