Mere Humrahi By Umme Emman Fatima NovelM80072 Last updated: 11 December 2025
Mere Humrahi By Umme Emman Fatima
Novel code: NovelM80072
ہانیہ “یار تیرا سر عفاف تو اس قدر خوبصورت ہے“اور تجھ سے لگاٶ بھی بہت ہے۔۔ویسے اگر انکی شادی کسی اور سے ہو گٸ تو کیا ہوگا تیرا،ایک فرینڈ بولی۔
ہوگا کیا؟ پھر عفاف سر کی بانہوں میں کوٸی اور لڑکی ہوگی،دوسری نے ہنس کر کہا۔۔
شٹ اپ“ایسا کچھ نہی ہوگا“عفاف سر صرف ہانیہ کے ہیں”ہانیہ نے غصے میں جواب دیا“
اچھا “اچھا“ مذاق کر رہی تھی ہم دونوں“وہ دونوں جلدی سے بولی۔۔۔
مسز فرخندہ سے مزید سنا نہی گیا“انہوں نے جلدی سے آگے ہوکر ہانیہ سے فون پکڑ کر کال کاٹی۔۔
ہانیہ نے گھبرا کر انہیں دیکھا۔۔
کیاتھا یہ سب؟ مسز فرخندہ نے سرد انداز میں پوچھا۔
ماما “وہ میں عفاف سر سے لو کرتی ہوں“اور میں۔۔۔
چٹاخ۔۔۔۔اسکی بات پوری ہونے سے پہلے مسز فرخندہ کے چانٹے نے اسکی زبان روک دی۔۔
وہ آنسو بھری آنکھوں سے انہیں دیکھنے لگی۔۔۔
ابھی عمر کیا ہے آپکی“صرف پندرہ کی ہوٸی ہیں آپ؟اور کس قدر بےشرمی سے پیار و عشق کی باتیں کر رہی ہیں آپ”مسز فرخندہ چیخ کر بولی۔۔ہانیہ نے سہم کا انہیں دیکھا۔
کل میں آپکا ایڈمیشن لاہور کے کالج میں کروا رہی ہوں“اب آپ وہاں جاکر پڑھیں گی“اور عفاف سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے آپکو“وہ تلخ لہجے میں اپنا فیصلہ سنا کر چل دی۔۔۔
ہانیہ روتی ہوٸی زمین پہ بیٹھ گٸ۔
کتنی دیر وہ بیٹھ کر روتی رہی“پھر وہ ایک فیصلہ کرکے اٹھی۔۔۔