Dil Dharkan Aur Tum by Khadija Shuja NovelM80053 Last updated: 3 December 2025
Dil Dharkan Aur Tum by Khadija Shuja
Novel code: NovelM80053
دلاویز صبح سے اداس ڈری سہمی سی بیٹھی تھی کل سے شمشیر نہیں آیا تھا۔ اسے کسی چیز میں دلچسپی نہیں ہو رہی تھی۔ جب تک صحیح طرح سے اس کا گھرانہ بس نہ جاتا اسے چین نہیں آ سکتا تھا۔ اس کا واحد سہارا صرف اس کا شوہر شمشیر ہی تھا۔ دروازے کا لاک کھلا اور شمشیر کا وجود نظر آیا اسے سکون ملا ۔ بے چینی سے شمشیر کے پاس آئی شاہ نے اسے بازووں میں بھر لیا وہ بری طرح سے کسمسائی۔
"چھوڑیں پلیز۔۔۔۔۔۔"
شمشیر شاہ کی گرفت اور مضبوط ہو گئی۔ دلآویز رو دینے کو تھی تو شمشیر کو اس پر ترس آ گیا۔ اور اسے چھوڑ دیا۔
اب تم میری بیوی ہو ہر طرح کے اچھے رویے کے لیے تیار رہو پہلی دفعہ تو تمہیں سینے سے لگایا ہے۔ "
"میراخیال ہے کھانے کا ٹائم ہے تم ۔۔۔۔۔۔"
شمشیر نے اسے غور سے دیکھا پچھلے چار دنوں سے وہ ایک ہی سوٹ میں ملبوس تھی ۔
"کیا دیکھ رہے ہیں۔ "
"میرے ساتھ چلو"۔
وہ اسے گاڑی میں بٹھا کر لے گیا شاپنگ مال کے آگے گاڑی روکی اسے کپڑے سلیکٹ کرنے کو کہا تو وہ دکھی سی نظر آنے لگی ۔
"حد ہوتی ہے یار ۔"
شمشیر سچ میں تپ گیا تھا ۔
اس نے کیجول ڈریس خریدے مختلف طرح کے جوتے شوز کئی چیزیں خریدی ڈالیں۔ کھانا پیک کروایا اور واپس آئے دلاویز نے برتنوں میں کھانا ڈالا۔
"نہیں پہلے تم شاور لے لو اور چینج کرکے آو"
۔
شمشیر نے اسے قریب آ کر کہا اس نے ریڈ کلر کا ایمبروڈری والا سوٹ نکالا اور واش روم میں چلی گئی۔ تقریبا دس منٹ بعد وہ تیار تھی ترشیدہ بالوں میں کمب کیا ہونٹوں پر گلوس لگایا ڈرائنگ روم میں آ گئی۔ شمشیر موبائل میں مگن تھا اسے آتے دیکھ کر دیکھتا رہ گیا۔
"یہ ہوئی نہ بات فریش لگ رہی ہو چلو کھانا کھائیں۔"
شمشیر کی شخصیت بڑی بارعب اور دلکش تھی دلآویز اس کی شخصیت کے رعب میں رہتی تھی اس لئے کھل نہیں رہی تھی۔
********
Dil Dharkan Aur Tum is a deeply emotional social-romantic novel that revolves around love, relationships, and the pressures of society and family. The story explores how two hearts become connected under complicated circumstances, where emotions, misunderstandings, and social boundaries create obstacles in their path. As the characters struggle between what they feel and what society expects from them, the novel highlights themes of trust, sacrifice, pain, and emotional healing. It is not just a love story, but a realistic portrayal of how relationships are tested in real life through responsibilities, secrets, and societal norms.
Genre
-
Romantic Novel — the core of the story is love and relationships.
-
Social / Family Drama — the novel also deals with social/family issues and realistic societal pressures alongside romance.
-
“Secret / Bold Romance” / Mature Romance — some sources describe it as having “secret romance” or “bold romantic” elements, indicating complex emotional and possibly social-norm-challenging relationships.